آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اقبال ٹاؤن لاہور میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار برہمی

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اقبال ٹاؤن لاہور میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار برہمی
آئی جی پنجاب کی ہدایت پرمتعلقہ سپروائزری افسران ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اقبال ٹاؤن، لاہور کو معطل کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی تمام اضلاع کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت۔
ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اقبال ٹاؤن لاہور میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پرمتعلقہ سپروائزری افسران ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو معطل کرکے آفس کلوزکردیا گیا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے لاہور پولیس سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کیے گیے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اورتمام اضلاع کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں زیرو ٹالرنس اپنائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خطرناک کھیل سے وابستہ افراد بشمول دھاتی ڈور و پتنگ تیار کرنے والے، خریدو فروخت کرنے والے اور اڑانے والے تمام قانون شکنوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے کیونکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرات میں ڈالنے والے قانون شکن افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ شہری پتنگ بازی کی 15 پر شکایت کریں تاکہ خونی کھیل میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔

(ہینڈ آؤٹ 162 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, March 17, 2022