آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں رات کے وقت سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد
دہشت گرد کے حملے کو بروقت کاروائی سے ناکام بنانے اور افسران واہلکاروں کے بحفاظت انخلاء کی پریکٹس کی گئی۔
سکیورٹی مشقوں کا مقصد پولیس کے حساس اورہائی پروفائل دفاتر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ایسی مشقیں سکیورٹی اہلکاروں کو ایمر جنسی صورتحال میں بروقت ایکشن کیلئے تیار رہنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں رات کے وقت سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔موک ایکسر سائز میں شامل اہلکاروں نے رات کے وقت دہشت گردی کی ممکنہ واردات کی صورت میں ایمرجنسی رسپانس کا عملی مظاہرہ کیا اور ایس او پیز کے مطابق بروقت کاروائی سے نہ صرف دہشت گردوں کے فرضی حملے کو ناکام بنایابلکہ سکیورٹی ٹیموں نے سنٹرل پولیس آفس بلڈنگ سے افسران و ملازمین کے بحفاظت انخلاء اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی پریکٹس کی۔ موک ایکسرسائز میں شامل اہلکاروں نے ہشت گرد کو منطقی انجام پر پہنچانے اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے بلاتاخیر ہسپتال بھیجنے کا بھی مظاہرہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں حساس دفاتر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسر سائز باقاعدگی سے جاری رہتی ہیں اورا سی سلسلے میں رات کے وقت سی پی او کے سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ایسی مشقیں ایمر جنسی صورتحال میں سکیورٹی اہلکاروں کو بھرپور ایکشن کیلئے تیار رہنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اور ان کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ موک ایکسر سائز کا انعقاد سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے دستے نے کیا جو صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں، حساس تنصیبات سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سکیورٹی، سی پی او سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 160 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

