آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبے کی بڑی جامعات کے ساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبے کی بڑی جامعات کے ساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری
پنجاب پولیس اور لمز یونیورسٹی کے شیخ احمد حسن سکول آف لاء کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جائے گا۔
ایم او یو کے تحت لمز میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات پنجاب پولیس کے ساتھ ملکر ریسرچ اور انٹرن شپ کر سکیں گے۔
طلبا و طالبات صنفی جرائم کی وجوہات اور ان کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کو اپنی ریسرچ کا حصہ بنائیں گے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور صوبے کی بڑی جامعات کے درمیان اشتراک کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد تحقیق کے شعبے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید نے کہاکہ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں پنجاب پولیس اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا جس کے تحت لمز میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات پنجاب پولیس کے ساتھ ملکر ریسرچ اور انٹرن شپ کر سکیں گے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ذوالفقار حمید نے بتایا کہ طلبا و طالبات پنجاب پولیس کے قوانین، انویسٹی گیشن سمیت دیگر موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالہ جات مکمل کریں گے اور جینڈر بیسڈ وائیلنس بالخصوص صنفی جرائم کی وجوہات اور ان کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کو اپنی ریسرچ کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس صوبے کی بڑی جامعات کے ساتھ پارٹنرشپ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے تاکہ تعلیم و تحقیق کے شعبے کوتقویت ملے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات عملی تربیت بھی حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمز یونیورسٹی کے شیخ احمد حسن سکول آف لاء کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سکندر احمد شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے کہاکہ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تحت جامعہ پنجاب اور جی سی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے بیجز انٹرن شپ مکمل کرچکے ہیں جبکہ لمز یونیورسٹی کے شیخ احمد حسن سکول آف لاء کے ساتھ یہ اشتراک بھی طلبا کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کامران عادل اور اے آئی جی ٹریننگ سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 159 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Tuesday, March 15, 2022