آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم،لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شاہدرہ میں گھریلو ناچاقی پرشوہر کی فائرنگ سے بیوری اور ساس کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم عمل میں لائی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 157 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, March 15, 2022