آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں جائیداد تنازعہ پر خاتون سمیت تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
گجرات پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او گجرات
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے،گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او گجرات
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں جائیداد کے تنازعہ پر خاتون سمیت تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجا ب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تفتیش کو جلد از جلدمکمل کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 156 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
