آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور جواء ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔
سال رواں کے پہلے دو ماہ کے دوران پتنگ بازی کے مجموعی طور پر 4301 مقدمات درج اور 11912 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مجموعی طورپر 839 مقدمات درج جبکہ931 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف مجموعی طورپر 7498 مقدمات درج ہوئے، 249 کلاشنکوف، 925 رائفلیں، 6192 پسٹل اور 116072 ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1086 مقدمات درج جبکہ4908 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس۔
سپروائزری افسران پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور جواء ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب
پتنگ بازی،قمار بازی، اور ہوائی فائرنگ جیسے خونی اور خطرناک کھیلوں میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا صوبہ بھر میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور جواء سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ان خونی وخطرناک کھیلوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور جواء ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اور پولیس کاروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفا بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ جوئے کے اڈوں، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری 15پر اطلاع کریں تاکہ ان عناصر کے قلع قمع کا مزید تیز ہوسکے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور قمار بازی جیسے جرائم کے مستقل خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے رواں برس کے پہلے دو ماہ میں پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور جواء ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہونے والے اقدامات بارے بتایا کہ سال رواں پہلے دو ماہ کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے مجموعی طورپر 4301 مقدمات درج اور 11912 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مجموعی طور پر 839 مقدمات درج جبکہ931 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 7498 مقدمات درج ہوئے، 249 کلاشنکوف، 925 رائفلیں، 6192 پسٹل اور 116072 گولیاں / ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ سال رواں پہلے دو ماہ کے دوران قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجموعی طورپر 1086مقدمات درج جبکہ 4908 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کاروائیوں کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ سال رواں کے پہلے دو ماہ میں لاہور میں پتنگ بازی کے715 مقدمات درج اور 724 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 305مقدمات درج جبکہ323 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 754 مقدمات درج ہوئے جبکہ3 کلاشنکوف، 44 رائفلیں، 635 پسٹل اور 3704 ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ لاہور میں قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 177مقدمات درج جبکہ 838 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی کے 312 مقدمات درج اور 7868 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 97 مقدمات درج جبکہ 124 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 988 مقدمات درج ہوئے جبکہ67 کلاشنکوف، 161 رائفلیں، 765 پسٹل اور 6237 گولیاں / ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ شیخوپورہ ریجن میں قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 45 مقدمات درج جبکہ 225 افراد کو گرفتار کیا گیا۔گوجرانوالہ ریجن میں پتنگ بازی کے659 مقدمات درج اور 708 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 164مقدمات درج جبکہ154 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف1231 مقدمات درج ہوئے جبکہ 50 کلاشنکوف، 151 رائفلیں، 1018 پسٹل اور 6924 گولیاں /ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 58 مقدمات درج جبکہ 359 افراد کو گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی ریجن میں پتنگ بازی کے 972 مقدمات درج اور 1002 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 93مقدمات درج جبکہ75 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 877 مقدمات درج ہوئے جبکہ36 کلاشنکوف، 110 رائفلیں، 728 پسٹل اور 5141 گولیاں /ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 101 مقدمات درج جبکہ 513 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا ریجن میں پتنگ بازی کے45 مقدمات درج اور 48 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 52 مقدمات درج جبکہ74 افراد کو گرفتار کیا گیا. اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 680 مقدمات درج ہوئے جبکہ32 کلاشنکوف، 152 رائفلیں، 556 پسٹل اور 65352 گولیاں / ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 60 مقدمات درج جبکہ 344 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں پتنگ بازی کے 1184 مقدمات درج اور 1131 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 41 مقدمات درج جبکہ 34 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 966 مقدمات درج ہوئے جبکہ26 کلاشنکوف، 169 رائفلیں، 787 پسٹل اور 6166 گولیاں / ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 181مقدمات درج جبکہ 584 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملتان ریجن میں پتنگ بازی کے187 مقدمات درج اور 187 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 29 مقدمات درج جبکہ47 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 626 مقدمات درج ہوئے جبکہ 10 کلاشنکوف، 50 رائفلیں، 543 پسٹل اور 1781 گولیاں / ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 185مقدمات درج جبکہ 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ساہیوال ریجن میں پتنگ بازی کے206 مقدمات درج اور 222 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 12 مقدمات درج جبکہ 23 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 459 مقدمات درج ہوئے جبکہ 3 کلاشنکوف، 25 رائفلیں، 397 پسٹل اور 1500 گولیاں / ایمونیشن برآمد کیا گیا. قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 90 مقدمات درج جبکہ 391 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں پتنگ بازی کے5 مقدمات درج اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 32 مقدمات درج جبکہ59 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 474 مقدمات درج ہوئے جبکہ 20 کلاشنکوف، 30 رائفلیں، 363 پسٹل اور 1166 گولیاں /ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 38 مقدمات درج جبکہ 151 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بہاولپور ریجن میں پتنگ بازی کے 16 مقدمات درج اور 17 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 14 مقدمات درج جبکہ18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 443 مقدمات درج ہوئے جبکہ2 کلاشنکوف، 33 رائفلیں، 400 پسٹل اور18101 گولیاں /ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 109مقدمات درج جبکہ457 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 154 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************