آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کیلئے سرگرم عمل۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کیلئے سرگرم عمل۔

گزشتہ 2 ماہ میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2769 مقدمات درج اور 3664 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1712 مقدمات اور 2441 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1057 مقدمات اور 1223 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب

کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن میں مصروف عمل ہے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وضع کردہ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنا رہی ہیں اور کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کا عمل مزید تیز ہوسکے۔۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف اِن ایکشن ہے اور گزشتہ دو ماہ صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2769 مقدمات اور 3664 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1712 مقدمات اور 2441 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1057 مقدمات اور 1223 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام ریجنز کی تفصیلات بارے بتایا کہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 705 مقدمات جبکہ 1087 افراد کو گرفتار کیا گیا اسی طرح لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 219 مقدمات جبکہ 218 افراد کو گرفتار کیا۔ شیخوپورہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 120مقدمات جبکہ 205 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 47 مقدمات جبکہ 55افراد کو گرفتار کیا۔ گوجرانوالہ میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 137 مقدمات جبکہ 218 افراد کو گرفتار کیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 130 مقدمات جبکہ 164 افراد کو گرفتار کیا۔ راولپنڈی میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 80 مقدمات جبکہ 107 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 31 مقدمات جبکہ 103 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 75 مقدمات جبکہ 88 افراد کو گرفتار کیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 52 مقدمات جبکہ 10افراد کو گرفتار کیا۔ فیصل آباد میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 259 مقدمات جبکہ 327 افراد کو گرفتار کیا  لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 245 مقدمات جبکہ 208 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملتان میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 117 مقدمات جبکہ 97 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 70مقدمات جبکہ 173 افراد کو گرفتار کیا۔ ساہیوال میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 93 مقدمات جبکہ 178 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات جبکہ 134 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈی جی خان میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 77 مقدمات جبکہ 79 افراد کو گرفتار کیاگیا۔  لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 40 مقدمات جبکہ 43 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ بہاولپور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 49 مقدمات جبکہ 55 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 103 مقدمات جبکہ 115 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 153 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, March 12, 2022