پنجاب پولیس کے اسٹینو گرافرز کیلئے اچھی خبر،14 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 نے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت
پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران و اہلکاروں کی ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر اہلکاروں و افسران کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری ہے اور اسی سلسلے میں فاسٹ ٹریک پروموشن پالیسی کے تحت پنجاب پولیس کے سینئر اسکیل اسٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں 14 سینئر اسکیل سٹینوگرافرز شامل ہیں جنہیں پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی دی گئی اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 نے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں خضر حیات، جہانگیر احمد درانی، محمد اجمل، محمد یوسف، محمد اختر، محمد خالد، محمد سلیم، اعجاز احمد وٹو، محمد ایوب، نور عالم، اعجاز مسیح، ماہتاب الدین، محمد صغیر خالد اور سید مسعود حسین شامل ہیں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ترقی پانے والے افسران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمانہ ترقی عہدے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث ہوتی ہے لہذا تمام افسران زیادہ دلجمعی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کی بنیادی حق ہے اور آر پی اوز اور ڈی پی اوز اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور محکمانہ پروموشن بورڈز کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 152 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************