آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی پی ایس ایل میچز کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ پرسی ٹی او منتظر مہدی اور ٹریفک وارڈنز کو شاباش
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو بہترین کام کرنے پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا۔
بین الاقوامی سطح کے بڑے کرکٹ ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب
شاہرات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار محکمہ کا حقیقی چہرہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
ہارس اینڈ کیٹل شو اور پاک آسٹریلیا سیریز کے لاہور میں میچ کے لیے بھی جامع حکمت عملی کے تحت ٹریفک انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ سے ٹریفک روانی برقرار رکھنے پر سی ٹی او لاہور اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اور ٹریفک وارڈنز کو ان تھک محنت اور بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سپر وائزری افسران کے ساتھ ساتھ تمام ٹریفک وارٖڈنز اور لیڈی اہلکاروں نے بھی احسن انداز میں فرائض سر انجام دئیے اورشاہرات پر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ راؤ سردار علی خان نے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو بہترین کام کرنے پر تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہرات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکار محکمہ کا حقیقی چہرہ ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ بین الاقوامی سطح کے بڑے کرکٹ ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا قابل ستائش ہے،لاہور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور ہارس اینڈ کیٹل شو اور پاک آسٹریلیا سیریز کے لاہور میں میچ کے لیے بھی جامع حکمت عملی کے تحت ٹریفک انتظامات کیے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 150 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
