آئی جی پنجاب کی لاہور میں جرائم کی روک تھام کے لیے شارٹ ٹرم اینڈ لانگ ٹرم پلان اپنانے کی ہدایت
موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی چوری واقعات کی روک تھام کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ ونگ(اے وی ایل ایس) کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے سی آئی اے لاہور کو مزید بہتر کام کرنے کا حکم
کائیٹ فلائنگ، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر زیروٹالرنس کے تحت کارروائی کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور پولیس کومعصوم شہریوں کی املاک اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے گروہوں کی پروفائلنگ کا حکم
پولیس، محکمہ مال،ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی پلان تشکیل دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی تفتیشی افسران پر کیسز کے ورک لوڈ کو کم کرنے اور معیاری تفتیش کو یقینی بنانے کی ہدایت
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت لاہور پولیس کے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کے اجلاس میں احکامات جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ لاہور کے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم کنٹرول کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان کے تحت اقدامات کئے جائیں اور منظم جرائم کے خاتمہ کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ اور پیشہ ور مجرمان کی بیخ کنی کے لیے سی آئی اے لاہور کو مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کیسز کی تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے عادی مجرمان کوقرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ پلان کو مزید موثر بنانے اور پٹرولنگ ٹیموں میں اضافے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی چوری واقعات کی روک تھام کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ ونگ(اے وی ایل ایس) کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ لاہور میں بائیک و کار چور گروہوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز شروع کئے جائیں اور ون ویلنگ، کائیٹ فلائنگ، ہوائی فائرنگ پر زیروٹالرنس کے تحت کارروائی کی جائیں۔راؤ سردار علی خان نے حکم دیا کہ لاہور پولیس کومعصوم شہریوں کی املاک اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے گروہوں کی پروفائلنگ کی جائے اور پولیس، محکمہ مال،ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی پلان تشکیل دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منشیات کے استعمال اور خریدو فروخت کے خلاف جاری آپریشنز اور آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے اور اس برائی کے جڑ سے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔راؤ سردار علی خان نے تاکید کی کہ کرپشن کسی صورت قابل قبول نہیں، محکمہ پولیس سے کرپٹ عناصر کا صفایا میری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات لاہور پولیس کے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے انویسٹی گیشن ونگ کو مزید بہتر بنانے بارے بریفنگ دی۔
(ہینڈ آؤٹ 148 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
