عباس پولیس لائنز میں پولیس اہلکار کے احتجاج کا معاملہ/ اہلکار کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیااور اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی۔
کانسٹیبل محمد فاروق گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہے، ادویات لے رہا ہے۔ اہل خانہ
کانسٹیبل محمد فاروق کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا، میڈیکل رپورٹ آنے تک کسی حساس سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس
پولیس اہلکاروں کی بہترین ویلفیئر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ عباس پولیس لائنز میں پولیس اہلکار کے احتجاج پر سینئر افسران نے کانسٹیبل محمد فاروق کو بحفاظت نیچے اتار لیااور اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی۔کانسٹیبل محمد فاروق کے اہل خانہ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہے اور ادویات لے رہا ہے۔کانسٹیبل محمد فاروق گذشتہ ماہ 30 روز کی چھٹی مکمل کرکے گھر سے واپس آیا تھا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل محمد فاروق کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے تک فاروق کو کسی حساس سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پو لیس اہلکاروں کی بہترین ویلفیئر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئرپولیس افسران کوہدایت کی کہ وہ اہلکاروں سے براہِ راست رابطے میں رہیں اور اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
(ہینڈ آؤٹ 147 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************