آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت قربان لائنز میں سیف سٹیز مینجمنٹ کمیٹی کا دسواں اجلاس۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، رنگ روڈ، ڈی ایچ اے اور نجی سوسائٹیز کے کیمروں کی سیف سٹیز کیساتھ انٹی گریشن کی منظوری
مری، سیالکوٹ اور مرید کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا پلان منظوری کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی میں لیجانے کا فیصلہ
آئی جی پنجاب کی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو جلد از جلد پولیس کا ریکارڈ سیف سٹیز ڈیٹا سینٹر میں منتقل کرنے کی ہدایت
پولیس کمیونیکیشن افسران کے سروس سٹرکچر اور ریگولرائزیشن کی سفارشات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی دیگر سرکاری و نجی اداروں اورہاؤسنگ سوسائٹیز کے ساتھ انٹی گریشن سے نہ صرف شاہرات اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ کاعمل مزید موثر ہوگا بلکہ جرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددملے گی۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو پرائیویٹ کیمروں کی انٹی گریشن کیلئے فیلڈ ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ انٹی گریشن کیلئے درکار جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی وسائل کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)پنجاب پولیس کے تمام ریکارڈکو جلد از جلد سیف سٹیز ڈیٹا سینٹر میں منتقل کرے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار مزید شہروں تک پھیلا رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر کام کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرزقربان لائنز میں سیف سٹیز مینجمنٹ کمیٹی کے دسویں اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹیز محمد کامران خان نے پراجیکٹ کی کارکردگی اور آئندہ پلان بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، رنگ روڈ، ڈی ایچ اے اور نجی سوسائٹیز کے کیمروں کی سیف سٹیز کیساتھ انٹی گریشن کی منظوری دی گئی اس منصوبے سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد کیمرے سیف سٹیز سسٹم کیساتھ منسلک ہو جائیں گے۔ لاہور ایم ایم عالم روڈ اور لبرٹی میں سمارٹ سٹی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مری، سیالکوٹ اور مرید کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا پلان منظوری کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی میں لیجانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ننکانہ صاحب پراجیکٹ اور لاہور کے داخلی خارجی راستوں پر کیمروں کے تنصیبی پراجیکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کمیونیکیشن افسران کے سروس سٹرکچر اور ریگولرائزیشن کی سفارشات تیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی میں تعینات کمیونیکیشن افسران انتہائی ٹرینڈ اور پروفیشنل سٹاف ہے جو مستقبل میں ادارے کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔ اجلاس میں مینجمنٹ کمیٹی نے سیف سٹیز کے مالی سال2022-23 کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔آئی جی پنجاب نے جرائم کی روک تھام کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کے اہداف مقرر کیے۔ مینجمنٹ کمیٹی اجلاس میں سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو سمیت محکمہ فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 146 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

