آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے سنٹرل پولیس آفس میں وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو کی ملاقات
پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے 14 مارچ کو صوبہ بھر میں پنجابی کلچر ڈے منایا جائے گا۔ صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو
پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر علاقائی لباس اور پگ پہن کر دفتری امور سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب
پنجابی کلچر ڈے کی مناسبت سے ہونے والے ثقافتی پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ زندہ قومیں نہ صرف ہمیشہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ اپنی روایات، تہذیب و تمدن کے پرچارکو خصوصی اہمیت دیتی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق14مارچ کوپنجابی کلچر ڈے ثقافتی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی اور پنجاب پولیس کے سپروائزری افسران پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر علاقائی لباس اور پگ پہن کر دفتری امور سر انجام دیں گے۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجابی کلچر ہی پنجابیوں کی پہچان ہے، اس احسن اقدام میں پنجاب پولیس پورے جوش و خروش سے حصہ لے گی اور صوبہ بھر میں پنجابی کلچر ڈے کے مناسبت سے ہونے والے ثقافتی پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن و کلچر راجہ جہانگیر انور بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 145 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
