خواتین کی امپاورمنٹ اور انہیں معاشرے میں مساوی حقوق کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ راؤ سردار علی خان
قوموں کی ترقی میں خواتین کا بنیادی کردار ہے پنجاب پولیس کو قوم کی بیٹیوں پر فخر ہے۔ آئی جی پنجاب
صوبہ بھر میں صنفی جرائم بالخصوص خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ آئی جی پنجاب
اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلزکی مدد سے گزشتہ 6ماہ میں 8228ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے تیار کردہ ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواتین ڈاؤن لوڈ کر چکی ہیں۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ قوموں کی ترقی میں خواتین کا بنیادی کردار ہے اور پنجاب پولیس کو قوم کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین کی امپاورمنٹ اور انہیں معاشرے میں یکساں مساوی حقوق کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ صوبہ بھر میں صنفی جرائم بالخصوص خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے اورایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس میں خواتین افسران و اہلکار مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور خواتین کو فیلڈ میں اہم جگہوں پر پوسٹنگ دی جاتی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکو فوری مدد کی فراہمی کیلئے صوبہ کے تمام اضلاع میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کام کر رہے ہیں جہاں خواتین شہریوں کی سہولت کیلئے لیڈی پولیس اہلکار وکٹم سپورٹ آفیسر کے طور پر تعینات ہیں جو مشکلات کی شکار خواتین کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلزنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 6ماہ میں 8228ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ خواتین کو فوری مدد کی فراہمی کیلئے سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ بھی لانچ کی گئی ہے جس میں سائبر کرائم، ریسکیو، نیشنل ہائی وے، موٹر وے سمیت دیگر ہیلپ لائن نمبر بھی دیے گئے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے خواتین کسی بھی مشکل صورتحال میں پنجاب پولیس سے باآسانی مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواتین ڈاؤن لوڈ کر چکی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
(ہینڈ آؤٹ 143 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************