آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے نومولود بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت،افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے نومولود بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ خواتین اور بچوں پر ظلم و تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں،اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی
(ہینڈ آؤٹ 142 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************