لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کا پر امن انعقادپرآئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ان کی ٹیم کو شاباش
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کو بہترین کام کرنے پر تعریفی سر ٹیفیکیٹ دیا۔
پاک آسٹریلیا سیریز کے لاہور میں میچ کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں پی ایس ایل 7کے میچز کے پر امن انعقاد پرڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کو بہترین کام کرنے پر تعریفی سر ٹیفیکیٹ دیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور میں بین الاقوامی سطح کے بڑے کرکٹ ایونٹ کا احسن طریقے سے انعقاد قابل تعریف ہے اور اس میگا ایونٹ کے پر امن انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل مزید تیز ہوجائے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پی ایس ایل کے دوران لاہور پولیس کے اہلکاروں و افسران نے اپنے فرائض پوری تندہی سے سر انجام دے کر محکمہ کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور پولیس کے افسران و اہلکار اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں اور پاک آسٹریلیا سیریز کے لاہور میں میچ کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور انتظامات کیے جائیں
(ہینڈ آؤٹ 141 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
