آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شیخوپورہ میں مبینہ اغواء و زیادتی کے بعد تین سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شیخوپورہ میں مبینہ اغواء و زیادتی کے بعد تین سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم، قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ میں مبینہ اغواء و زیادتی کے بعد تین سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخو پورہ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ ڈی پی او شیخوپورہ متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 140 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, March 7, 2022