Mar 07, 2022
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گجرات میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روزنامہ جناح)
**********