آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راجن پور میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راجن پور میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راجن پور میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ڈی پی او راجن پور متاثرہ فیملیز سے قریبی رابطہ رکھیں اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 138 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, March 5, 2022