آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم۔
آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت۔
اقلیتی عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، اہم پبلک مقامات اور مذہبی مقامات کے سکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ آئی جی پنجاب
راولپنڈی میں پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے ۔ راؤ سردار علی خان
پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے مل کر سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائیں ۔ آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا احکامات جاری کئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام  آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ حساس مقامات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید بڑھائی جائے بالخصوص اقلیتی عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، اہم پبلک مقامات اور مذہبی مقامات کے سکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ داخلی خارجی راستوں بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوامی مقامات پر ڈولفن، پیرو سمیت دیگر پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو بڑھایا جائے۔ اور رات کے اوقات میں پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی میں پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اور سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کی نگرانی کریں ۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی میں 4500 سے زائد سکیورٹی اہلکار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں اور سکیورٹی ٹیمیں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے بھی ہر ممکن اقدام کر رہی ہیں ۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 137 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************
 

 

Press Release Date: 
Saturday, March 5, 2022