آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد۔
مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ڈی ایس پیز کی محکمانہ ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے۔
پروموشن بورڈ کے پینل میں شامل افسران نے ڈی ایس پیز کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسرو اہلکار کا بنیادی حق ہے جو انہیں بلا تاخیر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی نے کہاہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر پولیس اہلکار اور افسر کا بنیادی حق ہے جو انہیں بروقت دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں ماتحت سٹاف کی محکمانہ ترقی کیلئے باقاعدگی سے پروموشن بورڈز اجلاس منعقد کریں اورترقی کے اہل اہلکار و افسران کو میرٹ اورسنیارٹی کے مطابق فوری پروموٹ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی لیول پر افسران کی محکمانہ پروموشن کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ڈی ایس پیز کی محکمانہ ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے۔
پروموشن بورڈ کے پینل میں شامل افسران نے ڈی ایس پیز کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیااورفیصلہ سازی کیلئے سفارشات مرتب کیں۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ، محکمہ سروسز کے افسران اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 136 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
