آئی جی پنجاب کادھاتی ڈور اور کائٹ فلائننگ سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام

آئی جی پنجاب کادھاتی ڈور اور کائٹ فلائننگ سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام
 کائٹ فلائنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں اور جرمانے میں اضافے کی تجاویز پر مراسلہ حکومت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ
دھاتی ڈورا ور پتنگوں کی تیاری پر ایک سے پانچ برس تک قید جبکہ 5لاکھ سے لے کر 20لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویز
دھاتی ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے پر ایک سے پانچ برس تک قید جبکہ 2لاکھ سے لے کر 5لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویز
پتنگ بازی کرنے والے قانون شکنوں کو تین ماہ سے ایک سال تک قید اور 50ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویز
 آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کرنے کی تجویز
 پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ حلقوں کو بھی متحرک کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس نے پتنگ بازی قوانین میں مزید سختی اور سزاؤں میں اضافے کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ قانون شکنوں کوقرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک بار پھر مراسلہ بھجوایا جارہا ہے جس میں پتنگ بازی قوانین میں سختی اور سزاؤں میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز دی گئیں ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مراسلے میں دھاتی ڈورا ور پتنگوں کی تیاری پر ایک سے پانچ برس تک قید جبکہ 5لاکھ سے لے کر 20لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں تجویز  کی جارہی ہیں۔ اسی طرح دھاتی ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے پر ایک سے پانچ برس تک قید جبکہ 2لاکھ سے لے کر 5لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزاؤں کی تجویز شامل ہے جبکہ پتنگ بازی کرنے والے قانون شکنوں کو تین ماہ سے ایک سال تک قید اور 50ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کی تجویزرکھی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ سوشل میڈیا یا آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کرنے کی تجویزرکھی جارہی ہے جس کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ یا دیگر پلیٹ فارم سے پتنگ بازی کا سامان بیچنے یا تشہیر کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ پتنگ بازی قوانین کی خلاف ورزی پر ملوث قانون شکنوں کی ضمانت کا عمل بھی مزید سخت کیاجائے گا جبکہ دھاتی ڈور کی تیاری میں درکارسامان کی امپورٹ پر پابندی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور منسٹری آف کامرس کی معاونت لی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ کائٹ فلائنگ سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے قوانین میں سختی اور سزاؤں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ معمولی سزاؤں کے سبب پتنگ باز ی کرنے والے افراد باآسانی چھوٹ کردوباہ قانون شکنی کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ پتنگ بازی پر مکمل قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ حلقوں کو بھی متحرک کیا جائے گا تاکہ اس خونی کھیل کو ہر ممکن حد تک روکا جا سکے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں کائٹ فلائنگ کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے آپریشنز کر رہی ہیں اور پتنگ و دھاتی ڈور کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال کرنے والے تمام قانون شکنوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی کی جارہی ہیں جبکہ سزاؤں اور جرمانوں میں اضافے سے قانون شکنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوجائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 135 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Friday, March 4, 2022