آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی جانب سے پی ایس ایل کے شاندار سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس کوخراج تحسین
پی ایس ایل ڈیوٹی پر تعینات سپروائزری افسران کوپولیس کلب میں منعقدہ تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا۔
سی سی پی او کی قیادت میں لاہورپولیس نے بہترین انتظامات سے پی ایس ایل کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا۔ آئی جی پنجاب
اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہرچیلنج کا سامنا کریں اورپولیس کے امیج کو تبدیل کریں۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پی ایس ایل کے بہترین سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس کے افسران واہلکاروں کی کارکردگی کو ایک بار پھرسراہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سی ٹی اولاہور منتظر مہدی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ میری جانب سے شاباش اور حوصلہ افزائی کا پیغام پی ایس ایل ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران کے ساتھ ساتھ کانسٹیبل لیول تک تمام اہلکاروں تک پہنچا دیا جائے جنہوں نے اپنی فرض شناسی اور بھرپور محنت سے محکمہ کی عزت و توقیر میں اضافہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے سپروائزری افسران کے اعزاز میں پولیس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں پی ایس ایل کی ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پولیس نے پی ایس ایل کے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بناکر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ہر چیلنج کا کامیابی سے سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب پولیس کی اس شاندار پرفارمنس کو دیگر محکموں اور حکومتی حلقوں میں بھی سراہا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ افسران پہلے سے زیادہ محنت کریں اور بہترین کارکردگی سے عوام میں پولیس کے امیج کو تبدیل کریں۔ راؤ سردارعلی خان نے ہدایت کی کہ مقدمات کی فوری رجسٹریشن، بہترین انویسٹی گیشن اور مثبت رویے سے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور افسران اپنے دفاترکے دروازے شہریوں کیلئے ہمیشہ کھلے رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کلب میں لاہور پولیس کے سپروائزری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والوں میں ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن،عاطف نذیر،ایس پیز صائد عزیز، محمد وقار عظیم، اخلاق اللہ، محمدراشد،ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی،محمد عیسٰی خان،رضا صفدر کاظمی، رضوان طارق، حمزہ امان اللہ،حسن جاوید بھٹی، ڈاکٹر محمد رضا تنویر، عمارہ شیرازی، زوہیب نصراللہ رانجھااور محمد عمران شامل تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 134 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************




