پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی اور لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی پنجاب

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے راولپنڈی اور لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی پنجاب
کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کو بھی مدنظر رکھا جائے، راؤ سردار علی خان
شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کا موثر پلان تشکیل دیا جائے، آئی جی پنجاب کی ہدایت
انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا پاکستان میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے، پی ایس ایل کی طرز پر بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اورچیف سیکرٹری کامران علی افضل کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم احکامات جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی اور لاہور میں پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے میچز کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام کھلاڑیوں اورمیچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ہوٹل اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کا موثر پلان تشکیل دیا جائے تاکہ عام شہریوں کو کم سے کم دشواری ہو۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو موثر بریفنگ بھی دی جائے تا کہ وہ اپنے فرائض عمدگی سے سر انجام دے سکیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا پاکستان میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور پنجاب پولیس پی ایس ایل کی طرز پر بہترین سکیورٹی انتظامات کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔

دوران اجلاس آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کو میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کرکٹ میچز کے پرامن انعقاد کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹیموں کی آمدورفت اور شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے اور انخلاء کے وقت متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر کوآرڈی نیشن سے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ اس موقع پر سی پی اوراولپنڈی عمر سعید ملک نے بتایا کہ کرکٹ ٹیمز، سٹیڈیم اور روٹ کی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے 4500 اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں اور پولیس ٹیمیں سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت و راہنمائی کیلئے بھرپور محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 133 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, March 2, 2022