سیالکوٹ میں کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلا،قاتل گرفتار
پولیس ٹیموں نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ
ملزم عبداللہ مقتول طلحہ کا دوست تھا ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال
متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال
سیالکوٹ پولیس نے 12سالہ طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ24گھنٹوں میں حل کرلیا ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان احمد خان بزداراور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کمسن بچے کی پر اسرار ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں گزشتہ روز 12 سالہ طلحہ کی نعش ملی تھی۔ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ فاروق امجد کی سربراہی میں اندھے قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے سے کم عرصہ میں اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم عبداللہ ولد نوازش ساکن جمال جنڈ طلحہ کا دوست تھا ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ڈی پی اوسیالکوٹ نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 132 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************