رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف8315 مقدمات درج جبکہ 8510 ملزمان گرفتار۔
ملزمان کے قبضے سے 9980 کلو گرام چرس،228 کلو گرام ہیروئن، 1677.17 گرام آئس اور 105062 لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔
لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 1327 مقدمات درج، 1351 افراد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 5201کلو گرام چرس، 133کلو ہیروئن، 773گرام آئس اور 10292لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کا تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اورفروحت کے خلاف کاروائیاں مزید تیزکرنے کا حکم۔
آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز منشیات فروشوں کے منظم گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے کاروائیوں کو فاسٹ ٹریک کیا جائے اور ماڈرن نشہ آور منشیات جیساکہ شیشہ، آئس، چرس، ہیروئن اور شراب کی فروخت اور استعمال پر کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور فروحت کی روک تھام اور مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کو تیز تر کیا جائے اورآر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات فروشوں کے منظم گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منشیات کے خلاف شعور اجاگرکرنے کیلئے محکمہ سکول و ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے اور اس سماجی برائی کے خلاف جنگ میں والدین، سول سوسائٹی، اساتذہ اور علمائے دین کا کردار بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے سال رواں میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف 8315 مقدمات درج جبکہ 8510 گرفتار کیے ہیں اورملزمان کے قبضے سے 9980 کلو گرام چرس،228 کلو گرام ہیروئن، 1677.17 گرام آئس اور 105062 لیٹرز شراب برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 1327 مقدمات درج کرتے ہوئے 1351 افراد کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار افراد کے قبضے سے 5201کلو گرام چرس 133کلو ہیروئن، 773گرام آئس اور 10292لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ صوبے کے باقی ریجنز میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیلات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شیخوپورہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 574 مقدمات درج کرتے ہوئے 579 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے369کلو گرام چرس، 14کلو ہیروئن، 500گرام آئس اوراور7383لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف 1180مقدمات درج کرتے ہوئے1207افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے1913کلو گرام چرس، 22کلو ہیروئن، 2.012 گرام آئس اور 7483لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 849 مقدمات درج کرتے ہوئے 870 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے476 کلو گرام چرس،11 کلو ہیروئن، 0.545 گرام آئس اور 5293 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 323 مقدمات درج کرتے ہوئے 341 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے208کلو گرام چرس، 25 کلو ہیروئن اور9196 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف1017 مقدمات درج کرتے ہوئے 1020افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد ریجن میں گرفتار افراد کے قبضے سے516 گرام چرس،6 کلو ہیروئن، 6گرام آئس اور 5836 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 1239 مقدمات درج کرتے ہوئے 1250افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے 632 کلو گرام چرس، 13 کلو ہیروئن، 160 گرام آئس اور 20780 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 569 مقدمات درج کرتے ہوئے 586 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے223کلو گرام چرس،4 کلو ہیروئن اور7401لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 570 مقدمات درج کرتے ہوئے 577افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے300 کلو گرام چرس، 235 گرام آئس اور 9697 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف667 مقدمات درج کرتے ہوئے729 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے142 کلو گرام چرس، 0.61 گرام آئس اور21701 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ 131 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************