آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی پی ایس ایل7میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش
پی ایس ایل کے فائنل میچ میں اصل فتح پاکستانی قوم اور شائقین کرکٹ کی ہوئی ہے۔ آئی جی پنجاب
پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پولیس، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، حساس اداروں اور شہریوں کے تعاون سے ممکن ہوا۔راؤ سردار علی خان
راولپنڈی اور لاہور میں پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پی ایس ایل 7کے لاہور میں میچز کے دوران سیکیورٹی کے شاندار انتظامات یقینی بنانے پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور سمیت تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے پی ایس ایل فائنل جیتنے پر لاہور قلندر کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں اصل فتح پاکستانی قوم اور شائقین کرکٹ کی ہوئی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، حساس اداروں اور شہریوں کے تعاون سے ممکن ہو سکا ہے بالخصوص شائقین کرکٹ اور زندہ دلان لاہورکا ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی تعاون قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پرپولیس اہلکار، ٹریفک وارڈن، لیڈی اہلکار، اسپیشل برانچ کے جوان اور سیف سٹی اتھارٹی ٹیم سب شاباش کے مستحق ہے جنہوں نے کھلاڑیوں، میچ آفیشنلز اور شائقین کی سیکیورٹی اور سہولت کیلئے دن رات کام کیا۔ آئی جی پنجاب نے خواتین اہلکاروں کی فرض شاسی اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے میگا ایونٹ میں لیڈی اہلکاروں نے مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دے کر ثابت کیا کہ پنجاب پولیس کی خواتین اہلکار کسی سے کم نہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب پولیس آسٹریلیا ٹیم کے دودہ پاکستان کے لیے بھی بھر پور سکیورٹی انتظامات کر رہی ہے اور راولپنڈی اور لاہور میں پاک آسٹریلیا سیریز کے میچزکے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شائقین کرکٹ مقابلوں سے بھرپور اندازمیں لطف اندوز ہوسکیں۔
(ہینڈ آؤٹ 130 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************