آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت سخت سیکیورٹی انتظامات

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت سخت سیکیورٹی انتظامات
شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اضافی دستے تعینات رہے جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہے ، اہلکاروں نے ہائی الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
کھلاڑیوں ، میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی فول پروف سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ کھلاڑیوں ، میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی فول پروف سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے لہذا سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے انتظامات میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ کی سکیورٹی انتظامات کیلئے آئی جی پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کیں جس کے مطابق اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر خواتین شائقین کی سہولت اور سیکیورٹی کیلئے لیڈی وارڈنز تعینات رہیں ۔سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہے جبکہ جوانوں نے ہائی الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ سینئر افسران خود ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیں اور ٹریفک کی ہموار روانی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر فائنل میچ دیکھنے کیلئے دوسرے شہروں سے آنے والے شائقین کرکٹ کی راہنمائی کے لیے وارڈنز اور اہلکاروں کو خصوصی ہدایات اور بریفنگ دی گئی تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں ایمبولینسوں، فائر بریگیڈ وغیرہ کی آمدو رفت میں کوئی تعطل نہ آنے پائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ راستہ ایپ ،راستہ ایف ایم 88.6 سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال بارے موثر آگاہی فراہم کی جائے جبکہ میچ کے اختتام اور شائقین کے اسٹیڈیم سے اخراج کے موقع پر بھی سیکیورٹی انتظامات کو مد نظر رکھا جائے ۔

(ہینڈ آؤٹ 129 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************
 

Press Release Date: 
Sunday, February 27, 2022