آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا چوہنگ لاہور میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب
متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور کے علاقہ چوہنگ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ فرانزک شواہد کی مدد سے واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے ۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے فوری ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اور ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے مبینہ ملزم بابر کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 128 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************