ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز کی سربراہی میں تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے وہاڑی پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز کی سربراہی میں تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے وہاڑی پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی
 لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ من کے قریب چرس برآمد دو ڈیلر گرفتار
تعلیمی ادارواں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔ ڈی پی او وہاڑی
معاشرے سے منشیات کی لعنت اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او محمد طارق عزیز
منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے. محمد طارق عزیز ڈی پی او وہاڑی
تعلیمی اداروں، سکولوں, کالجز، یونیورسٹیز کے گردو نواح میں آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے مجرمان کا قلع قمع کیا جا سکے.محمد طارق عزیز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز کی سربراہی میں وہاڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑا کریک ڈاؤن، وہاڑی پولیس نے تعلیمی اداروں میں سپلائی کے لئے انے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی، گروہ کے دو ارکان بھی گرفتار۔
  پولیس تھانہ دانیوال کو اطلاع ملی کہ علاقہ غیر سے منشیات (چرس) کی ایک بہت بڑی کھیپ وہاڑی لائی جا رہی ہے جو یہاں کے تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جائے گی جس پر ڈی ایس پی صدر مظہر حیات ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دانیوال محمد انیس نے اے ایس آئی رانا منور اور ٹیم کے ہمراہ ناکہ لگا کر مشکوک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو چیک کیا تو ان کے پاس موجود گٹو سے 56 کلو 475 گرام چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت 55 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے پولیس تھانہ دانیوال نے منشیات جیسے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات لاکر خشک میوہ جات کی آڑ میں تعلیمی اداروں میں سپلائی کرتے ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے کامیاب اپریشن پر پولیس تھانہ دانیوال کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کی لعنت جہاں انسانی تباہی کا باعث بنتی ہے وہیں کئی معاشرتی اور سماجی برائیوں کو بھی جنم دیتی ہے۔ معاشرے سے منشیات کی لعنت اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تھانہ جات میں پولیس ٹیمیں فاسٹ ٹریک پر کاروائیاں کر رہی ہیں۔ منشیات فروشوں، ڈیلرز، اور اسمگلرز کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے. تعلیمی اداروں، سکولوں, کالجز، یونیورسٹیز کے گردو نواح میں آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے مجرمان کا قلع قمع کیا جا سکے۔

(ہینڈ آؤٹ 125 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

 

 

Press Release Date: 
Friday, February 25, 2022