سال 2022 کا ٹریننگ پلان آئی جی پنجاب کو پیش، رواں برس پنجاب پولیس کے تقریباََ 38000 اہلکاروں و افسران کو تربیتی و پروموشنل کورسز کروائے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ٹریننگ کالجز اور سکولز میں اہلکاروں کیلئے مختصر دورانئے کے تربیتی و پروموشنل کورسز ترجیحی بنیادوں پر کروانے کا حکم
سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلان کے پروموشنل کورسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب
فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مرحلہ وار تمام اہلکاروں کو جدید پیشہ ورانہ مہارتوں کے شارٹ کورسز کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا تھانوں، پولیس لائنز اور دیگر دفاتراور افسران واہلکاروں کی خفیہ انسپکشن کا حکم
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت ٹریننگ اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کے امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں ہدایات جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تمام افسران و اہلکاروں کو جدید مہارتوں پر مبنی تربیتی اور پروموشنل شارٹ کورسز کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام ٹریننگ کالجز میں کورسز کروانے کی کپیسٹی میں اضافہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ،ملتان، سرگودھا، سہالہ اور روات میں پولیس تربیتی اداروں کو مزید سہولیات اور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ تربیت کے معیار کو بہتر بنا کر ہی پولیس فیلڈ ڈیوٹی میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے جبکہ تفتیشی افسران کیلئے جدید تقاضوں پر مبنی ریفریشر کورس تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کا باعث ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے تھانوں، پولیس لائنز اور دیگر دفاتر اور افسران واہلکاروں کی خفیہ انسپکشن کا حکم بھی دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دفاتر کی ورکنگ اور پبلک سروس ڈلیوری کی فراہمی کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ٹریننگ اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کے امور بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔۔
دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے سال 2022 کا ٹریننگ پلان آئی جی پنجاب کو پیش کیا جس کے مطابق رواں برس میں پنجاب پولیس کے تقریباََ 38000 اہلکاروں و افسران کو مرحلہ وار تربیتی و پروموشنل کورسز کروائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کا تمام ٹریننگ کالجز اور سکولز میں اہلکاروں کیلئے مختصر دورانئے کے تربیتی و پروموشنل کورسز ترجیحی بنیادوں پر کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز،ہیڈ کانسٹیبلز اورکانسٹیبلان کے پروموشنل کورسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مرحلہ وار تمام اہلکاروں کو جدید پیشہ ورانہ مہارتوں کے شارٹ کورسز کروائے جائیں تاکہ وہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں اور چیلنجز سے نبرد آزما ہوکر اپنے فرائض عمدگی سے سر انجام دے سکیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے صوبے کے تمام ٹریننگ اداروں کے دورے مکمل کر کے انسپکشن رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کی جس پر آئی جی پنجاب نے ٹریننگ اداروں کیلئے سہولیات اور وسائل میں اضافے کے احکامات جاری کئے تاکہ ریفریشر کورسز کو پلان کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ٹریننگ، اے آئی جی ٹریننگ، اے آئی جی آئی اے بی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 122 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
