آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سیالکوٹ میں پی ایچ پی اہلکار کی فائرنگ سے خاتون شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سیالکوٹ میں پی ایچ پی اہلکار کی فائرنگ سے خاتون شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سیالکوٹ میں پی ایچ پی اہلکار کی فائرنگ سے خاتون شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رات ہی فائرنگ کرنے والے اہلکار کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اہلکار کے خلاف مزید قانونی و محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے جبکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 

(ہینڈ آؤٹ 121 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, February 25, 2022