پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تیسرے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد

معاشرے سے تشدد، عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ آئی جی پنجاب
طلبا و طالبات تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی معاونت کریں۔ راؤ سردار علی خان
 پنجاب پولیس تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ راؤ سردار علی خان
جی سی یونیورسٹی کے 46طلباو طالبات کو انویسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، لیگل اور اسٹیبلشمنٹ برانچوں میں 6 ہفتوں پر محیط انٹرن شپ کروائی گئی۔
پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تیسرے بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی ملی بلکہ پولیس کے بارے میں مثبت تاثر پیدا ہوا ہے۔ طلبا و طالبات

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ معاشرے سے تشدد، عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا و طالبات کوپولیس دفاتر میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوان طلبا کو نہ صرف پولیس ورکنگ اور چیلنجز بارے آگاہی حاصل ہو بلکہ طلباء وطالبات سے حاصل شدہ فیڈ بیک کی روشنی میں پنجاب پولیس کی ورکنگ میں مزید اصلاحات کی جا سکیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ انٹرن شپ کرنے والے طلبا و طالبات کو  انویسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، لیگل اور اسٹیبلشمنٹ برانچوں میں 6ہفتے دورانئے پر عملی تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا ء معاشرے میں پولیس کے سفیر کے طور پر جائیں گے اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد و تعاون کو فضا کو مزید مضبوط کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور سنٹرل پولیس آفس کے علاوہ دیگر پولیس دفاتر میں بھی یونیورسٹی طلباو طالبات کو انٹرن شپ کروائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ طلبا و طالبات تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی معاونت کریں تاکہ اس برائی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تیسرے بیج کی اختتامی تقریب میں طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 46 طلبا و طالبات کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔

 طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے دوران پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، پولیس ٹریننگ کالج، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے مطالعاتی دورے بھی کروائے گئے ہیں تاکہ انہیں پولیس ورکنگ کے تمام پہلوؤں سے موثر طور پر بریف کیا جاسکے۔  وائس چانسلر،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی نے طلبا و طالبات کوانٹرن شپ کروانے پرپنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ طلبا و طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہو گا۔ دوران تقریب طلبا و طالبات نے پولیس کی ورکنگ بارے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی ملی بلکہ پولیس کے بارے میں مثبت تاثر پیدا ہوا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جیز، لیگل،آئی ٹی، انویسٹی گیشن لاہور اور ٹریننگ سمیت دیگر افسران نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

(ہینڈ آؤٹ 119 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

*************************** 

 

 

 

 

Press Release Date: 
Thursday, February 24, 2022