آئی جی پنجاب کی ملتان شہر میں شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت۔
انتظامیہ کے تعاون سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام پر آگہی مہم چلائی جائے۔ آئی جی پنجاب
پتنگ بازی کی روک تھام اور گداگری کے خلاف بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خصوصی مہم چلائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے ملتان کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کی پولیس آفیسر میس میں ملاقات
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان سے ملتان کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کی پولیس آفیسر میس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آر پی او ملتان، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے ملتان شہر میں شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مسائل کا جامع حکمت عملی کے تحت مستقل حل نکالا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام پر آگہی مہم چلائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام اور گداگری کے خلاف بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خصوصی مہم چلائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی موثر کوآرڈی نیشن انتہائی ضروری ہے۔ملاقات میں ملتان ڈویژن کے دیگر اضلاع کے اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی۔
(ہینڈ آؤٹ 117 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
