آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کے ہمراہ پولیس کے مختلف دفاتر کا وزٹ
پولیس لائن ملتان میں سی پی او کمپلیکس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے پر 409 ملین روپے لاگت آئیگی۔
سیٹل ماری پولیس اسٹیشن کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ منصوبے پر 112 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
تھانوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری تمام ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے تھانوں سمیت تمام دفاتر میں سروس ڈلیوری کا عمل مزید بہتر بنایا جائے اور سینئر افسران سرپرائز وزٹس میں تیزی لاتے ہوئے دفاتر ورکنگ کی انسپکشنز کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری تمام پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ملتان میں مختلف پولیس پراجیکٹس کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کے ہمراہ پولیس کے مختلف دفاتر کا وزٹ کیا اور پولیس لائن ملتان میں سی پی او کمپلیکس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبہ کی تعمیر پر 409 ملین روپے لاگت آئے گی۔ آئی جی پنجاب نے سیٹل ماری پولیس اسٹیشن کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا اس منصوبہ پر 112 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے پولیس اسٹیشن کی عمارت کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس جنوبی پنجاب کے نئے دفتر کی سائٹ اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر کا دودہ بھی کیا۔اس موقع پر آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض اور سی پی او ملتان خرم شہزاد بھی ہمراہ تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 115 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************





