آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی رحیم یار خان آمد، ڈی پی او آفس میں بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔
آئی جی پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں جرائم کنٹرول کے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پلان اپنانے کی ہدایت کی۔
اغواء برائے تاوان کے واقعات کی روک تھام اور منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب
ڈی پی او رحیم یارخان اور راجن پور نے آئی جی پنجاب کو کچے کے علاقے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، پولیس کا امیج خراب کرنے والوں کو محکمے سے نکال باہر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے مستقل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور آر پی اوز ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں جامع پلان پر عمل کرتے ہوئے منظم جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائیں۔ آئی جی ہنجاب نے ہدایت کی کہ اغواء برائے تاوان کے واقعات کی روک تھام اور منظم گروہوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور فیلڈ پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ کچہ کے علاقے میں فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کو جدید سازو سامان اور سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور کچے میں جرائم کنٹرول کے لیے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پلان اپنایا جائے۔ منشیات اسمگلنگ سمیت سماج دشمن عناصر کی کاروائیوں کا مستقل خاتمہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نیجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک نوبل پروفیشن ہے، نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایف آئی کی رجسٹریشن میں تاخیر اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں جبکہ پولیس کا امیج خراب کرنے والوں کو محکمے سے نکال باہر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عادی مجرمان، اشتہاری اور پیشہ وارانہ گینگز کی گرفتاری میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، سپروائزری افسران اس سلسلے میں کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تفتیش کے نظام کو بہتر بنایا جائے، افسران تھانوں کے اچانک دورے کریں اور کھلی کچہریاں باقاعدگی سے کریں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں سے تشدد اور زیادتی کے واقعات میں زیروٹالرنس اپنائی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں بہاولپور اور رحیم یار خان ڈویژن کے اعلی سطحی اجلاس، کرائم میٹنگ کی صدارت اور پولیس دربار میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے منظم جرائم کے خاتمہ کے لیے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال، آر پی او بہاولپور شیر اکبر، آر پی او ڈی جی خان وقاص نذیر نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی پی او رحیم یار کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی پی او رحیم یارخان اور راجن پور نے آئی جی پنجاب کو کچے کے علاقے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
(ہینڈ آؤٹ 113 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************




