آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ڈیفنس میں 5 سالہ بچے سے مبینہ بد فعلی کے واقعہ کا نوٹس۔
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم
متاثرہ بچے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈیفنس لاہور میں 5 سالہ بچے سے مبینہ بد فعلی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے
(ہینڈ آؤٹ 112 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************