آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شیخوپورہ میں لڑکی سے مبینہ طور پر 3 افراد کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
شیخوپورہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او شیخوپورہ کو تفتیش کی خود نگرانی کی ہدایت ، گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ میں لڑکی سے مبینہ طور پر 3 افراد کی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبر اور محسن شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو تفتیش کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 110 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
