آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرصوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائیاں جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرصوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائیاں جاری۔
رواں سال کے دوران مجموعی طور پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف2600مقدمات درج،2700 افراد گرفتار جبکہ 187117 پتنگیں اور 4874 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس
ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر خونی کھیل کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے۔ آئی جی پنجاب
شہری پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری  15پر اطلاع کریں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں دھاتی ڈورا ور پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ رات کے وقت پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں اور آن لائن پتنگوں اور دھاتی ڈور کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ راؤ سردارعلی خان نے کہاکہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ٹک ٹاکرز اور ملزمان بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور خونی اور خطرناک کھیلوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی اور والدین پولیس کے ساتھ مل کر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور شہری پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری  15پر اطلاع کریں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے سال رواں میں پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف ہونے والے ایکشن کی تفصیلات بارے بتایا کہ سال2022 کے پہلے سات ہفتوں میں مجموعی طور پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف2600مقدمات درج،2700 افراد گرفتار جبکہ 187117 پتنگیں اور 4874 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف 1681مقدمات درج،1792افراد کو گرفتار کیاگیا جبکہ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 643مقدمات درج جبکہ601افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبے کے ہر ریجن کی تفصیل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 323 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال راولپنڈی ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر اب تک 1000 سے زائد مقدمات درج،1120 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔گرفتار افراد کے قبضے سے 107185 پتنگیں، 1979 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ لاہور میں پتنگ بازی کے265مقدمات درج،268افراد گرفتار،1940 پتنگیں، 307 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے 271مقدمات درج262افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی کے98مقدمات درج،108افراد گرفتار،9464 پتنگیں، 278 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے69مقدمات درج84افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔گوجرانوالہ ریجن میں پتنگ بازی کے272مقدمات درج،301افراد گرفتار،41636 پتنگیں، 1348 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے109مقدمات درج99افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
سرگودھا ریجن میں پتنگ بازی کے17مقدمات درج،17افراد گرفتار،2315 پتنگیں، 155 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے61مقدمات درج37افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔فیصل آباد ریجن میں پتنگ بازی کے294مقدمات درج،294افراد گرفتار،8145 پتنگیں، 255 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے24مقدمات درج11افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ملتان ریجن میں پتنگ بازی کے23مقدمات درج،23افراد گرفتار،1417 پتنگیں، 50 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے14مقدمات درج14افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ساہیوال ریجن میں پتنگ بازی کے48مقدمات درج،52افراد گرفتار،14948 پتنگیں، 498 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے8مقدمات درج13افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ڈی جی خان ریجن میں پتنگ بازی کے3مقدمات درج،3افراد گرفتار،65 پتنگیں، 2 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے28مقدمات درج39افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔بہاولپور ریجن میں پتنگ بازی کے2مقدمات درج،2افراد گرفتار،2 پتنگیں، 2 چرخیاں برآمد جبکہ ہوائی فائرنگ کے11مقدمات درج11افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 109 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, February 19, 2022