آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سنٹرل پولیس آفس میں مختلف برانچوں کا دورہ، دفاتر کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کی ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ راؤ سردار علی خان
سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسرسائز اور ہنگامی مشقیں بھی جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سنٹرل پولیس آفس میں مختلف برانچوں کا دورہ، دفاتر کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خا ن نے کہا ہے کہ پولیس دفاتر کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو جدید وسائل اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مزید بہتر طورپر آسانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کی استعداد کار میں اضافے اور ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس سمیت دیگر حساس پولیس دفاتر کی سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسرسائسز اور ہنگامی مشقیں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں اور موک ایکسرسائسزکے دوران جاری کردہ تمام ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز پر جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے اورکسی کام کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مختلف برانچوں کے دورے پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی پی او کے تمام فلورز کا دورہ کیا۔ دفاتر کی ورکنگ کا جائزہ لیاجبکہ ٹریننگ، ویلفیئر، لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سمیت دیگربرانچوں کے سربراہان نے آئی جی پنجاب کوپیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی۔

اے آئی جی ڈویلپمنٹ نے آئی جی پنجاب کو مختلف ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور ماسٹر پلان بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ مختلف فلورز پر ہونے والا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مختلف پراجیکٹس کے ڈیزائن بارے بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پرسی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ، اے آئی جی لاجسٹکس، اے آئی جی فنانس اور اے آئی جی ایڈمن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 106 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Thursday, February 17, 2022