پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے اوپن ڈور پالیسی اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے اوپن ڈور پالیسی اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
لیڈی پولیس افسران کو اہم فیلڈ پوسٹوں پر لگایا جا رہا ہے تاکہ وہ مرد افسران کے شانہ بشانہ کام کریں۔ راؤ سردار علی خان
محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کر رہے ہیں، جزا اور سزا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ راؤ سردار علی خان
ایف آئی آر کی فری رجسٹریشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانا پنجاب پولیس کا انتہائی احسن اقدام ہے۔ وفد کے شرکاء

کے پی پولیس کے جونیئر کمانڈ کورس میں شامل افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ، پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی لی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورپبلک سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانے کیلئے آئی ٹی بیسڈ اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل نہ صرف فی الفور حل ہوں بلکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد اور تعاون کی فضا بھی مزید بہتر اور مضبوط ہو۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں سپروائزری افسران کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل ہے کیونکہ یہ افسران اپنے کردار اور پروفیشنلزم سے پوری یونٹ کو راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ محکمانہ ترقی درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور پولیس افسران کو ہر وقت عوام کی جان وما ل کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سر انجام دینے چاہئیے۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں اور تھانوں کی ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ 1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور پرائم منسٹر پورٹل سے موصول ہونے والی ہر شکایت کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ لیڈی پولیس افسران کو اہم فیلڈ پوسٹوں پر لگایا جا رہا ہے تاکہ وہ مرد افسران کے شانہ بشانہ کام کریں جبکہ آپریشنز کے ساتھ ساتھ شعبہ انویسٹی گیشن پر یکساں توجہ اور وسائل دئیے جا رہے ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پہلے جزا اورپھر سزا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کرپشن اور اختیارات پر تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے خیبر پختونخواہ پولیس کے جونیئر کمانڈ کورس میں شامل افسران سے گفتگو کرتے اور انکے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ پروونشل سروسز اکیڈمی پشاور سے آئے وفد میں 19 مرد اور 5 لیڈی ڈی ایس پیز اور دو فیکلٹی ممبران شامل تھے جنہیں پنجاب پولیس کی ورکنگ،کرائم فائٹنگ پالیسی اور جدیداصلاحات بارے بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کورس کے شرکاء کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور پراجیکٹس بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  پنجاب پولیس جرائم کے قلع قمع اور پبلک سروس ڈلیوری پر یکساں توجہ دے رہی ہے اور بروقت کاروائیوں کی بدولت صوبہ میں کرائم گراف میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفد میں شامل افسران نے ایف آئی آر کی فری رجسٹریشن پر زیروٹالرنس پالیسی کو پنجاب پولیس کا انتہائی احسن اقدام قرار دیا۔ آئی جی پنجاب نے وفدمیں شامل افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ وفد میں شامل پولیس افسران نے پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے انہیں دیگر اداروں کیلئے بھی قابل تقلید قرار دیا۔دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور وفد کے سربراہ کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

(ہینڈ آؤٹ 105 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, February 17, 2022