پنجاب پولیس نے میاں چنوں، خانیوال واقعہ کے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا

پنجاب پولیس نے میاں چنوں، خانیوال واقعہ کے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا
پولیس نے نامزد 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ویڈیوز کی مدد سے مزید 5 مرکزی کردار والے ملزمان بھی گرفتار۔ترجمان پنجاب پولیس
مرکزی کردار والے ملزمان کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی،119 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ ترجمان پنجاب پولیس  

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر خانیوال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سانحہ میاں چنوں، خانیوال میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں ملوث تمام نامزد مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تمام مرکزی ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھااور ملزمان کی گرفتاری کیلئے میاں چنوں اور خانیوال میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے جاری تھے جس کے دوران پولیس نے نامزد تمام33 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دستیاب ویڈیوز کی مدد سے مزید 5 مرکزی کردار والے ملزمان بھی گرفتارکیا گیا ہے جن کے کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مرکزی کردار والے ملزمان کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے ابھی تک کل 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 102 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Wednesday, February 16, 2022