آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی شیخوپورہ آمد، تھانہ فیکٹری ایریا کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی شیخوپورہ آمد، تھانہ فیکٹری ایریا کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
پولیس لائنز میں شیخوپورہ ریجن کے شہداء کی فیملیز اور بچوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔
آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ ریجن کے پولیس جوانوں اور خواتین اہلکاروں سے پولیس دربار میں خطاب کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔
شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں شیخوپورہ ریجن کی کرائم میٹنگ کا انعقاد
اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب
مویشی چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
منشیات کے جرائم پیشہ گروہ کے خاتمہ اور پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ پر قابو پانے کے لیے افسران خود فیلڈ میں نظر  آئیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے اور سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ منشیات کے جرائم پیشہ گروہ کے خاتمہ اور پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ پر قابو پانے کے لیے افسران خود فیلڈ میں نظر  آئیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ مویشی چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیروٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، افسران رات کے وقت بھی فیلڈ میں نظر آئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ کرپٹ عناصر کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں،پوری دیانتداری سے اپنا فرض نبھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں کرائم میٹنگ کی صدارت اور پولیس دربار میں افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیخوپورہ پہنچنے پر شیخوپورہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔آئی جی پنجاب نے تھانہ فیکٹری ایریا کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور لان میں پودا بھی لگایا۔آئی جی پنجاب نے تھانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور  دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے  یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔پولیس لائنز میں شیخوپورہ ریجن کے شہداء کی فیملیز اور بچوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سن کر انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میں شیخوپورہ ریجن کے پولیس جوانوں اور خواتین اہلکاروں سے پولیس دربار میں خطاب کیا اور انہیں جرائم کے قلع قمع اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے بارے ہدایات دیں۔ آئی جی پنجاب نے متعدد اہلکاروں کے انکی درخواست پر تبادلے اور مالی امداد کے موقع پر احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ ریجن کے اچھا کام کرنیوالے افسران کو شاباش دی۔ اس موقع پر  آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ، ڈی پی او شیخوپورہ، ڈی پی او ننکانہ، ڈی پی او قصور، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 99)

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, February 15, 2022