آئی جی پنجاب کی آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو میاں چنوں واقعہ کی تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کی آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو میاں چنوں واقعہ کی تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم
پولیس نے مزید 10 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کر لیا، کل 31 مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار ملزمان کو آج ملتان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔
پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے آرپی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو میاں چنوں واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تفتیش کے تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
میاں چنوں خانیوال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں مزید مرکزی ملزمان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے اور پولیس نے مزید 10 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد31ہوگئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا ہے اورپولیس نے اب تک 112 مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو آج ملتان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پر اسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پولیس کی کلوز کوارڈی نیشن جاری ہے اور تفتیش کے تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 97)

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, February 15, 2022