آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں زمین تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
گوجرانوالہ پولیس نے ایک ملزم علی مغل کو گرفتار کر لیا۔۔ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔۔ سی پی او گوجرانوالہ
ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گوجرانوالہ میں زمین تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 95)
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************