سانحہ خانیوال میں انتہائی اہم پیش رفت، پولیس نے 15 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب، کاشف، محمد ریاض، ثقلین محمد شان، آصف، ندیم، قیصر نذیر،، عبد الغنی، محمد اسلم، محمد عامر، اعجاز، محبوب الرحمن، محمد بلال اور علی شیر شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار ملزمان کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری اسلم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس
فوٹیجز کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سارے آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
قانون ہاتھ میں لینے والے تمام شرپسند عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سانحہ خانیوال میں ملوث مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کی آپریشنز جاری ہیں اور افسوس ناک سانحے میں ملوث تمام شرپسندوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خانیوال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس ٹیموں نے 15 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار مرکزی ملزمان میں محمد یعقوب، کاشف، محمد ریاض، ثقلین، محمد شان، آصف، ندیم، قیصر نذیر، عبد الغنی، محمد اسلم، محمد عامر، اعجاز، محبوب الرحمن، محمد بلال اور علی شیر شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری اسلم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فوٹیجز کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے ابھی تک کل 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن میں مرکزی ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سارے آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے تمام شرپسند عناصر کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور قانونی کاروائی کو جلد از جلد مکمل کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 94)
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************