آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ ریجن کا دورہ، متعدد پراجیکٹس کا افتتاح اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔
گجرات میں پولیس ویلفیئر ہسپتال اور پولیس لیڈیز ہاسٹل جبکہ اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں یادگار شہداء کی نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھے۔
آر پی او آفس میں گوجرانوالہ ریجن کے تمام اضلاع کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کے دوران اہم ہدایات جاری کیں۔
گوجرانوالہ ریجنز میں منظم جرائم کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
ایف آئی کے اندراج میں تاخیر اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
تفتیش کے نظام کو بہتر بنایا جائے، افسران تھانوں کے اچانک دورے کریں اور کھلی کچہریاں باقاعدگی سے کریں۔ راؤ سردار علی خان
خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں زیروٹالرنس اپنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
پولیس ملازمین کی استعداد کار میں اضافے اور شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ راؤ سردار علی خان
سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ بھی لی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ریجنز میں منظم جرائم کے خاتمہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سمیت تمام وسائل بروئے کار لاکر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی کی رجسٹریشن میں تاخیر اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، پولیس کا امیج خراب کرنے والوں کو محکمے سے نکال باہر کیا جائے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ عادی مجرمان، اشتہاری اور پیشہ وارانہ گینگز کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تفتیش کے نظام کو بہتر بنایا جائے، افسران تھانوں کے اچانک دورے کریں اور کھلی کچہریاں باقاعدگی سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے تشدد اور زیادتی کے واقعات میں زیروٹالرنس اپنائی جائے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس اپنے فرائض بھرپور محنت، جانفشانی اور جذبہ خدمت خلق کے ساتھ ادا کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غریب شہریوں، بزرگ اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور اس سلسلے میں سپروائزری افسران اپنا کمانڈنگ کردار مزید احسن طور پر ادا کریں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور شہداء کی فیملیز کی بہترین فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں تھانوں کو جدید سہولیات اور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ تھانوں کی ورکنگ بہتر ہو اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کا عمل مزید آسان ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او آفس گوجرانوالہ اور گجرات کے دورے کے موقع پر اجلاسوں کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آر پی او گوجرانوالہ نے آئی جی پنجاب کو ریجن میں امن و امان کی صورتحال اور سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب کے دورے کا آغاز گجرات آمد سے ہوا - گجرات پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔آئی جی پنجاب نے شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔آئی جی پنجاب نے 11 کینال پر تعمیر کیے جانے والے پولیس ویلفیئر ہسپتال گجرات کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ ڈی پی او گجرات نے آئی جی پنجاب کو ہسپتال کی تعمیر بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے گجرات پولیس لیڈیز ہاسٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھاجہاں لیڈی پولیس اہلکار رہائش رکھ سکیں گی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او آفس کا دورہ کیا اور نئے تعمیر کردہ تھانہ منگوال کی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات اور پنجاب پولیس کے دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
گوجرانوالہ میں آئی جی پنجاب نے سپیشل پولیس انیشیٹوز کے تحت قائم ماڈل پولیس اسٹیشن گکھڑ کی انسپکشن کی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم گکھڑ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے پولیس کے ساتھ مثالی تعاون پر گکھڑ تاجران برادری کی کاوشوں کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس دربار میں پولیس جوانوں سے خطاب کیا۔ اہلکاروں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداء کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور پولیس خدمت مرکز اور پولیس ویلفیئر ہسپتال کی سائٹ کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائن میں شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے آر پی او آفس میں گوجرانوالہ ریجن کے تمام اضلاع کی کار کردگی بارے اجلاس کی صدارت کی۔ آر پی او گوجرانولہ عمران احمر نے آئی جی پنجاب کو ریجن کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے گوجرانولہ ریجنز میں اچھا کام کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں سی پی او گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین، نارووال اور حافظ آباد کے ڈی پی اوز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 89 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************




