رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف کیٹیگریز میں شامل 15741 سماج دشمن عناصر گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
مجموعی طور پر 7242 اشتہاری ملزمان،2859 ریکارڈ یافتہ مجرمان 5388 عدالتی مفروران اور252بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب کے صوبہ بھر میں پیشہ ور مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کے احکامات
آر پی اوز اور ڈی پی اوز تمام کاروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کریں۔ آئی جی پنجاب
شریف شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے سماج دشمن عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں پیشہ ور مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہاہے کہ بدمعاشوں، عدالتی مفروروں، اشتہاریوں اور ریکارڈ یافتہ مجرمان اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بدنام زمانہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ شریف شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا آر پی اوز اور ڈی پی اوز تمام کاروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کریں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف کیٹیگریز میں 15741 سماج دشمن عناصر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جنوری کے دوران مجموعی طور پر 7242 اشتہاری ملزمان،2859 ریکارڈ یافتہ مجرمان 5388 عدالتی مفروران اور252بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا۔ہر ریجن کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 129بدمعاشوں،410 اشتہاری ملزمان،610 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور1268 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ ریجن میں ایک بدمعاش،556 اشتہاری ملزمان،200 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور406 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ گوجرانوالہ ریجن میں 15بدمعاش،1270 اشتہاری ملزمان،286 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور955 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی ریجن میں 22بدمعاش،342 اشتہاری ملزمان،257 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور438 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا ریجن میں 22بدمعاش،426 اشتہاری ملزمان،98 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور579 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں 1002 اشتہاری ملزمان،879 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور536 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ملتان ریجن میں 828 اشتہاری ملزمان،394 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور305 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ساہیوال ریجن میں 2 بدمعاشوں،652 اشتہاری ملزمان،80 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور235 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں 14 بدمعاشوں،849 اشتہاری ملزمان،38 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور287 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔بہاولپور ریجن میں 47 بدمعاشوں،907 اشتہاری ملزمان،17 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور379 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 87 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************