آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مظفر گڑھ میں نائب امیر جماعت اسلامی کے بھانجے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مظفر گڑھ میں نائب امیر جماعت اسلامی کے بھانجے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن کیا جائے۔ آئی جی پنجاب۔
ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے مظفر گڑھ میں نائب امیر جماعت اسلامی کے بھانجے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے اور مقتول کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے اور مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 86 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, February 9, 2022