آئی جی پنجاب کے حکم پر سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی سنٹرل پولیس آفس میں موک ایکسر سائز۔
موک ایکسرسائز کے دوران ایس پی یو اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں سیکیورٹی ایس او پیز کا عملی مظاہرہ کیا۔
اہلکاروں نے دفتر اور ملازمین کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فرضی حملہ آور کو منطقی انجام پر پہنچانے کی پریکٹس کی۔
فرضی مشقوں کا مقصد سنٹرل پولیس آفس کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں حساس تنصیبات اور دفاتر کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے سنٹرل پولیس آفس کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا۔موک ایکسر سائز میں حصہ لینے والے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کی صورت میں سیکیورٹی ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا۔ اہلکاروں نے دفتر اور ملازمین کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فرضی حملہ آور کو منطقی انجام پر پہنچانے کی پریکٹس کی اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچانے کی عملی مشق بھی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد سنٹرل پولیس آفس کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جانباز صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی مشقیں اہلکاروں کی تربیت کا معیار جانچنے کا اہم ذریعہ ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سیکیورٹی ایس پی یو، سی پی او، رائے احسان الہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 85 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

